اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے …
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن کیا گیا۔ وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی …
وزیرِاعظم کی لبنان و غزہ 2 جہاز امدادی سامان فوری بھیجنے کی ہدایت
شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ یہ ہدایت وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کی۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ …
یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں؛ وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور …
حکومت کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلیے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ
حکومت نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے درخواست کریں گے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے پہلی درخواست …
اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا …
صدر مملکت کی منظوری سے 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم …
26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) سے 26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے پیش کردہ بل پر سینیٹ میں بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ بل کی منظوری کےلیے ووٹ دینے والوں میں حکومتی اتحاد کے 58 ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام …
پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرشفاف اور متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں …
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
گزشتہ رات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترامیم پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور کابینہ ارکان کو آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا گیا۔ وفاقی …