اقوام متحدہ میں پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار منیر اکرم نے شام اور لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے انخلا، لبنان اور شام کی خودمختاری کے احترام اور فلسطین کی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں مشرق …
ملتان ٹیسٹ دوسرا روز: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے 56 اور محمد رضوان نے 51 رنز کے ساتھ پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ تاہم محمد …
پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے: شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو …
پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سرکرلی۔ اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ ماؤنٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہونے کے ساتھ دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے۔ اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر …
ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا
ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے صدور نےکریملن میں معاہدےپر دستخط کیے۔ معاہدے میں سکیورٹی سروسز، فوجی مشقوں،افسران کی ٹریننگ میں تعاون شامل ہے جبکہ معاہدے کے مطابق ایران اور روس ایک دوسرے کے …
بھارتی اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں ہلاک
بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر میں 23 سالہ اداکار امن جیسوال کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئے۔ حادثہ جمعے کی شام پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل کچل گئی تھی۔ پولیس کے مطابق …
امریکا: ٹک ٹاک کی پابندی کا نفاذ ڈونلڈ ٹرمپ پر چھوڑ دیا جائے گا
19 جنوری کو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ ہونے والا ہے کیونکہ کمپنی نے اس سوشل میڈیا ایپ کے امریکی آپریشنز کو اب تک فروخت نہیں کیا۔ اب صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ کرلیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے والے قانون کا نفاذ ہونا چاہیے یا نہیں۔ خبر رساں ادارے …
فلسطینی اتھارٹی کا مزاحمتی گروپ ’جنین بٹالین‘ کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ
فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے مزاحمتی گروپ ’جنین بٹالین‘ کے ساتھ بھی جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے ایک نامعلوم فلسطینی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پی اے نے جنین بٹالین کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کا …
اسرائیل سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
تل ابیب: اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری کے …
ملتان ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے کے پہلے دن پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے ہیں۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کا کھیل دھند کے باعث متاثر رہا …