ریاض :سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ’ذہین‘ اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔ یہ کارنامہ ’جامعۃ الملک عبداللہ للعلوم والتقنیہ‘ (کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے …
قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد
تریپولی: لیبیا الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، اقوام متحدہ نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن لیبیا نے سیف الاسلام قذافی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا، خلیفہ ہفتر سمیت دیگر امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی …
پاکستان بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال، شہری پریشان
اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپنے منافع میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ہڑتال کے باعث پمپس بند ہیں تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے چند پمپ اور نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک …
انگلینڈ جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 27 ہلاک
پیرس : فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا …
اداکارہ عفت عمر نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا
لاہور: اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیوں کہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں ہے اور یقین کریں میں پاکستانی ڈارمے دیکھنا …
پاک بھارت کرکٹ جنگ؛ یو اے ای میدان
کراچی: دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز پھر سے یواے ای میں پاک بھارت کرکٹ میلہ سجانے کیلیے بے تاب ہیں۔حال ہی میں دبئی میں دونوں روایتی حریف ممالک کے درمیان ورلڈ کپ کا مقابلہ ہوا جسے دنیا بھرکے کروڑوں شائقین نے دیکھا، البتہ 2013 سے باہمی کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہے، عبدالرحمان فلک ناز سالانہ بنیادوں پر …
ورچوئل کانفرنس, بائیڈن نے چین کو نہیں بلایا
واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن …
سری لنکا میں کشتی الٹ گئی،4بچوں سمیت6افراد
کولمبو: سری لنکا میں کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت6افراد ہلاک ہوگئے۔سری لنکن نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کا واقعہ مشرقی علاقے میں پیش آیا۔کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت 6افراد ہوگئے جبکہ 12افراد کوبچالیا گیا۔ڈوبنے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کشتی گنجائش سے زائد افراد سوارہونے کے باعث الٹی۔
ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ، پاکستان ٹیم گیئر تبدیل کرنے کیلیے تیار
کراچی: پاکستان ٹیم گیئر تبدیل کرنے کیلیے تیار ہے تاہم لگاتار وائٹ بال میچزکے بعد کھلاڑی اب ریڈ گیند سے مہارت آزمائیں گے۔پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ اور بنگلادیش سے 3 میچز کی سیریز میں مسلسل ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلی مگراب وہ گیئر تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔26 نومبر سے بنگلادیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع …
صارفین کی جاسوسی پر ایپل کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ
اسلام آباد: موبائل فون و کمپیوٹر بنانے والی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی جاسوسی پر اسرائیلی اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا۔بزنس قوانین کی خلاف ورزی، اٹلی میں ایمیزون اور ایپل پر ساڑھے 22 کروڑ ڈالر جرمانہ عائدایپل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اسرائیلی فرم کو پیگاسس سرویلنس اسکینڈل کے معاملے …