ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کنگنا نے انسٹاگرام پر صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے متنازعہ زرعی قوانین سے متعلق حکومتی فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں منتخب حکومت نہیں بلکہ سڑکوں پر لوگ قوانین …
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ
ریاض: عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں …
کورونا کے بڑھتے کیسز , آسٹریا کا ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان
ویانا: آسٹریا نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شیلنبرگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔الیگزینڈر شیلنبرگ کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ ہے، اس لیے شہری فروری سے پہلے پہلے ویکسین لازمی …
ایران میں دریا کی بحالی کے لئےہزاروں افراد کا احتجاج
تہران: ایران میں ہزاروں افراد دریا کی بحالی کے لئےسڑکوں پراگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے دریا ئے زیاندے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ہزاروں مظاہرین خشک دریا پرجمع ہوئے اوراحتجاج کیا۔ مظاہرین نے اصفہان کوسانسیں واپس دواورہمارا دریا واپس کروکے نعرے لگائے۔اصفہان کے کسان اورشہری دریا کی بحالی کے لئے ایک ہفتے سے احتجاج کررہے …
بھارت میں تیندوے کا خوف، شہریوں کا باہر نکلنا بند
غازی آباد : بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک تیندوے کی موجودگی نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے ۔غازی آباد کے راج نگر کے سیکٹر 13 میں ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کو دیکھا گیا۔تیندوے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے فوری طور پر تلاش شروع کی …
اقوام متحدہ،امریکا کا چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ
بیجنگ: اقوام متحدہ اورامریکا نے چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ٹینس اسٹارپھنگ شوئے نےنومبرمیں چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کوچینی ٹینس اسٹارکی …
ٹام اینڈ جیری ‘ کے اصل ناموں سے پردہ اٹھ گیا
ہالی وڈ : چھوٹوں بڑوں سب ہی کے پسندیدہ کارٹونز ٹام اینڈ جیری کے اصل نام سُن کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔متعدد میڈیا رپورٹس میں ٹام اینڈ جیری کارٹونز کی کامیاب 8 دہائیوں کے گزرنے کے بعد اِن کارٹونک کرداروں ’ٹام‘ اور ’جیری‘ کے اصل ناموں سے پردہ اٹھایا گیا ہے جس سے متعلق جان …
ہالینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج
ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روٹرڈیم میں سیکڑوں افراد نے جزوی لاک ڈان اورپابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اورکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ …
کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ
کابل : کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ، 2 جنگجو ہلاک افغانستان کے صوبے کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں ، 2 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق ضلع شکردرکے گاؤں مراد بک میں افغان سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کی۔ حکام نے بتایا ہے صبح کے وقت دستے علاقے میں پہنچے اور کارروائی شروع کی …
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا
اسلام آباد : رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا۔ جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا تاہم کئی ممالک میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، جزوی چاند …