واشنگٹن ڈی سی: امریکی خلائی ادارے نے کامیابی کے ساتھ 29 کروڑ میل (46 کروڑ کلومیٹر) دور لیزر سگنل بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔ ادارے کی جانب سے کی جانے والی یہ کوشش نظام شمسی کے جاننے کے عمل کو بدل کر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ سنگِ میل ناسا کی ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن نے …
کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کرکے وزیراعلیٰ …
کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر اور 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا
کینیڈا نے اوٹاوہ میں متعین بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا۔ سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے سبب ان بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون 2023ء کو قتل کر دیا گیا …
اسرائیلی فوج کی لبنان کے شمالی علاقوں پر پہلی فضائی بمباری، 18 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج نے لبنان کے شمالی علاقوں پر پہلی بار فضائی بمباری کردی، جس میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے کاز غرتا ڈسٹرکٹ میں ایطو ٹاؤن میں 4 منزلہ عمارت پر بمباری کی، حزب اللّٰہ کے المنار ٹی وی چینل کے دفتر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حزب …
پی ٹی آئی نے مطالبہ منظور ہونے پرکل کے احتجاج کی کال واپس لے لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج مؤخر کرنےکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس …
وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا؛ چین
چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ دورے سے پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی آگے بڑھنے، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہونے، سی پیک کی تعمیر اور ہمہ جہتی …
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کی پاکستان کو شکست، سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی
دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے 111 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ویمن …
بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی ، نہ پاکستان نے ایسی پیشکش کی؛ اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ …
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے سے خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی زندہ جل گئے
غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے سے الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، خیموں میں موجود 4 فلسطینی زندہ جل گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 70 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 20 سے 30 خیمے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ فلسطینی محکمۂ اطلاعات کے مطابق …
اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں؛ ہانیہ عامر
ممبئی: اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔ ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی …