اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ …
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے سے خیموں میں آگ لگنے سے 4 فلسطینی زندہ جل گئے
غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے سے الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، خیموں میں موجود 4 فلسطینی زندہ جل گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 70 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 20 سے 30 خیمے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ فلسطینی محکمۂ اطلاعات کے مطابق …
اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں؛ ہانیہ عامر
ممبئی: اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔ ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی …
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی کا ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا …
حزب اللّٰہ کے اسرائیلی شہر پر ڈرون حملے ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 67 زخمی
حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفا میں ڈرون حملے کیے گئے جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بن یامین کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں، جس میں کم ازکم 67 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ایمبولینسز …
لبنان میں امن دستوں پر حملےجنگی جرم بن سکتےہیں؛ انتونیوگوتریس
اقوام متحدہ ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملےجنگی جرم بن سکتےہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) کےاہلکار …
بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹرز کی تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں 3 شوٹرز ملوث تھے جن میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو ہریانہ اور دوسرے کو اتر پردیش سے گرفتار …
کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ
کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50، 50 مریض سردی، بخار اور جسم میں درد کے آ رہے ہیں، مشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریض بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ …
آریان خان نے میری ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ؛ اننیا پانڈے
بالی ووڈ اداکارہ ا ننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اننیا پانڈے حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی …
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں اس لیے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر …