ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع

eAwazکھیل

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون واپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور …

اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 22 فلسطینی شہید

eAwazآس پاس

اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی جس سے شدید زلزلہ بھی …

آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد

eAwazپاکستان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ’ساورن ویلتھ فنڈ‘ پر تنقید کے بعد حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں زبردست کمی، گیس اور بجلی کے شعبوں میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنانے، زراعت اور ریٹیل سیکٹر کو مؤثر ٹیکس نیٹ میں لانے اور فوری طور …

ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کراچی: ٹک ٹاک اس اکتوبر ذہنی صحت کا عالمی دن اور قومی سائبر بُلیئنگ کے آگاہی مہینے کو ہیڈ اسپیس کی خصوصی شراکت داری کے ساتھ منا رہا ہے جو ایک معروف مراقبہ اور ذہن سازی کی ایپ ہے۔ یہ مہم ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے، ڈیجیٹل لٹریسی کو فروغ دینے، اور ایک محفوظ اور مثبت …

پنجاب: 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

eAwazصحت

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 134، بہاولپور میں 3 اور لاہور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی: ڈینگی کے خطرناک وائرس کی تشخیص، ایمرجنسی نافذ گزشتہ روز …

امریکا نے ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کردیں

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل کے حصول اور اس کی نقل و حمل میں ملوث جہازوں کے بیڑے اور متحدہ عرب امارات، لائبیریا، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے وابستہ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو …

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان

eAwazپاکستان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ایک بار پھر 15 اکتوبر پر ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب …

اسرائیل کی وسطی بیروت پر وحشیانہ بمباری، 22 افراد شہید اور 117 زخمی

eAwazورلڈ

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت کے وسطی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں ٹینک شکن میزائل یونٹ کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی وسطی بیروت میں بمباری میں 22 افراد جاں …

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

eAwazکھیل

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ پاکستان نے جیت کے لیے 83 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت کی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن …

ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا؛ روسی وزیر خارجہ

eAwazورلڈ

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔ عرب میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر گہری نظر ہے تاہم اس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے …