انسٹا گرام کے مقابلے پرٹک ٹاک نوٹس نئی فوٹو شیئرنگ ایپ متعارف

eAwazٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے میٹا کی فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ متعارف کرا دی ہے۔ ٹک ٹاک نوٹس نامی ایپ میں صرف تصاویر کو ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کے ساتھ شیئر کیا جا سکے گا۔ یہ نئی ایپ ابتدائی طور پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں …

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

eAwazورلڈ

کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا کےصدر ولیم روٹو کی جانب سے تصدیق کرتے اعلان کیا گیا ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کینیا کے ملٹری چیف جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہو گئے ہیں۔ کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد …

پنجاب حکومت : چینی انجینئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

eAwazپاکستان

پنجاب حکومت نے چینی انجینئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک …

فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں؛ اولمپیئن ارشد ندیم

eAwazکھیل

اولمپیئن ارشد ندیم جنوبی افریقا کے شہر پوسچر ٹروم میں موجود ہیں، وہ پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا گئے ہوئے ہیں۔ ارشد ندیم ساؤتھ افریقا میں پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں جبکہ آئندہ ہفتے سے وہ تھرو کا آغاز کریں گے۔ ارشد ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوچز …

ایس اینڈ پی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی

eAwazورلڈ

ایس اینڈ پی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی کردی گئی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے مائنس سے اے پلس کردی گئی ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسیع تنازع کے امکانات اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے پیش گوئی …

خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز؛ محققین

eAwazصحت

لندن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں ملنے والی کامیابی انتہائی تیزی سے بڑھنے والے خون کے سرطان کے علاج کے نئے عہد کا آغاز کر سکتی ہے۔ محققین کی جانب سے بڑی حد تک نا قابلِ علاج مرض قرار دیے جانے والے ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا (اے ایم ایل) کینسر کی ایسی قسم ہے جو ہڈی کے …

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

eAwazفن فنکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹائمز میگزین کی جانب سے شائع ہونے والی سال 2024 کے لیے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں عالیہ بھٹ نے جگہ بنالی۔ عالیہ بھٹ نے برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ …

اسرائیل فضائیہ کا ایران کے شہر اصفہان پرحملہ

eAwazآس پاس

تہران: اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔اصفہان میں 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔ ایران کی …

بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں: وزیراعظم

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرسودہ طریقہ کار اورسرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے …