مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر خواتین اور بچوں پر براہ راست شیلنگ کی گئی جس سے 11 سالہ بچی سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز ہزاروں فلسطینی شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ کے باہر جمع تھے۔ قابض اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین پر براہ راست شیلنگ کی۔ ایک شیل 11 سالہ بچی کو لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔
اسرائیلی فوجیوں نے 15 سالہ لڑکی کو بھی گھسیٹ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک اور نوجوان کو سڑک پر لٹا کر اسرائیلی فوجی نے اس کی گردن پر گھٹنا رکھ دیا۔ اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور تشدد سے 25 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 20 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیوز سورس سماء نیوز