اسرائیل میں آباد افراد نے غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے

eAwazآس پاس

اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا۔

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے ایک 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 97 کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔

انروا حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے۔

انروا نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرکوں سے سامان چھیننے والے 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔