اسرائیل کا غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

eAwazآس پاس

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے غزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں یرغمالیوں کی صورتِ حال اور حماس کی مذمت کے لیے فوری اجلاس بلائے۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے ابھی تک حماس کی مذمت کی، نہ ہی یرغمالیوں کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پر اسرائیل میں ہڑتال کی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بزنس فورم، ٹیک کمپنیز، بار ایسوسی ایشن، ٹیچرز یونین اور یونیورسٹی ہیڈ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی۔

اس کے علاوہ تل ابیب میونسپلٹی، مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے اسرائیل میں بن گویر ایئر پورٹ بھی بند رہے گا۔