Chief Justice Athar Minallah

اسلام آباد ہائیکورٹ : ایف آئی اےکو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

eAwazآس پاس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کےگھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہےکہ عدالت نے ایف آئی اے کو کس طرح ڈیل کیا؟

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کل جو یہ سب کرا رہے تھے وہ آج ان کے ساتھ ہیں، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ یہ ذومعنی سی بات آپ نےکی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ہدایت کی کہ ایف آئی اے کسی طور بھی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں نہ کرے۔

نیوز سورس جیو نیوز