اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت

eAwazآس پاس

سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے، یہ یادگاری سکہ 17 مارچ 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔

سال 2023ء سینیٹ کی گولڈن جوبلی کا سال ہے اس مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کیا جارہا ہے، سکے کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا یعنی (75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل) پر مشتمل ہے۔
سکے کی ایک طرف ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ موجود ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے جبکہ چاند ستارے کے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں۔

سکے کی پچھلی طرف پاکستان کی سینٹ کے امتیازی نشان کو 50 کے فنکارانہ عددی الفاظ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس امتیازی نشان کے اوپر دائرے کے ساتھ اردو اسکرپٹ میں پاکستان سینٹ گولڈن جوبلی کے الفاظ کندہ ہیں، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت (1973-2023) درج ہے۔