افغانستان;مسیحیت کی تبلیغ کے الزام میں امریکی خاتون سمیت این جی او کے 18 ارکان گرفتار

eAwazآس پاس

افغانستان: مسیحیت کی تبلیغ کے الزام میں امریکی خاتون سمیت این جی او کے 18 ارکان گرفتار
افغانستان میں مسیحیت کی تبلیغ و ترویج کے الزام میں بین الاقوامی این جی او کے 18 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گرفتار این جی او ارکان میں ایک امریکی خاتون بھی شامل ہے۔

سوئس این جی او انٹرنیشنل اسسٹنس مشن نے افغان صوبے غور میں اپنے ارکان کی گرفتاری کی تصدیق ہے۔

این جی او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ان کے ارکان کو افغان صوبہ غور سے گرفتار کرکے کابل لے جایا گیا ہے، طالبان حکام کی جانب سے عملے کے ارکان کو حراست میں لینےکی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا، عملےکی حفاظت اور ان کی جلد رہائی یقینی بنانےکے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان غور حکومت کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز این جی او کی کچھ عرصے سے نگرانی کر رہی تھیں، این جی او کے دفتر پر چھاپے میں برآمد دستاویزات اور آڈیوز سے لوگوں کو عیسائیت میں شامل ہونے کی دعوت دیے جانےکے شواہد ملے ہیں۔