افغانستان: 4 فلاحی تنظیموں کا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

eAwazآس پاس

افغانستان: 4 فلاحی تنظیموں کا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے مختلف این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کے حکم کے بعد 4 فلاحی تنظیموں نے اپنا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلاحی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خواتین عملے کے بغیر ضرورت مندوں تک مؤثر طریقے سے نہیں پہنچ سکتے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے تمام مقامی و غیر ملکی فلاحی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت دی تھی۔

خواتین کو این جی اوز میں کام کرنے سے روکنے کا حکم نامہ افغان وزارت معاشی امور نے جاری کیا تھا۔

ترجمان وزارت معاشی امور عبدالرحمٰن حبیب کے مطابق این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا بھی اعلان کیا تھا۔