کابل : طالبان نے پاکستان دشمن عناصر ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کردیا ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ (وی او اے) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے عسکریت پسندوں کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے ایک تین رکنی کمیشن بنایا ہے جو ٹی ٹی پی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان سے ممکنہ معافی کے بدلے اپنے معاملات حل کرے اور اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو جائیں۔طالبان ذرائع کے مطابق معافی کی پیشکش سے فائڈہ اٹھانے سے انکار اور دہشت گردی پر اصرار کرنے الے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔