Pak-India delegates at UN

اقوام متحدہ میں پاک بھارت مندوبین میں تنازع کشمیرپر تلخ کلامی

eAwazآس پاس, پاکستان

اسلام آباد: جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاک بھارت مندوبین میں تنازع کشمیر پر تلخ کلامی ہوگئی۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی ڈی کالونائزیشن کمیٹی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کی نوآبادیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکے حق خود ارادیت کے استعمال کے قابل بنائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی خصوصی پولیٹیکل اینڈ ڈیکو لونائزیشن (چوتھی) کمیٹی سے خطاب میں زور دیا کہ استعمار کا خاتمہ اقوام متحدہ کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے۔انکی تقریر کے بعد بھارت اور پاکستان کے مندوبین کے درمیان مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دور کی نوآبادیات کا بدترین مظہر ہے

، تمام لوگوں کو حق خود ارادیت کا حق حاصل ہے جبکہ جموں و کشمیر کے معاملے میں یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے واضح ہے لیکن کشمیر آج دنیا کا سب سے گنجان مقبوضہ مقام ہے۔ متنازع علاقے میں 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، پوری کشمیری قیادت کو قید کر دیا گیا ہے۔