جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق انسدادِ اسلامو فوبیا کے لیے کمیونٹی رہنماؤں، وکلاء اور ارکانِ کانگریس کے ساتھ کام کیا جائے گا، یہ ڈومیسٹک پالیسی کونسل اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی مشترکہ قیادت سے ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکمتِ عملی کا اعلان صدر جوبائیڈن کی گزشتہ سال کی ہدایت کے نتیجے میں ہوا۔
وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ امریکا میں اسلاموفوبیا اور تعصب کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر امریکی کو اپنی زندگی محفوظ اور خوف کے بغیر گزارنے کی آزادی ہونی چاہیے۔