China warns if US does not stop playing Taiwan card

امریکا نے تائیوان کارڈ کھیلنا بند نہ کیا تو تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے، چین کا انتباہ

eAwazآس پاس, ورلڈ

بیجنگ:تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا میں سیاسی تنا جاری ہے، چین نے کہا ہے کہ امریکا نے تائیوان کارڈ کھیلنا بند نہ کیا تو دونوں ممالک کے تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

ترجمان چینی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کارڈ کھیلنا بند کرے، امریکا تائیوان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی کوشش کررہا ہے جو امریکی وعدے کی صریحا خلاف وزری ہے، تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکا ایسے کسی اقدام سے باز رہے۔اس سے قبل صدر بائیڈن نے آسیان کانفرنس سے خطاب میں چین پر کڑی تنقید کی تھی، امریکی صدر نے تائیوان سیمتعلق چینی رویئے کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تائیوان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں جبکہ امریکہ ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود محض اپنی عالمی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے علاقائی تنازع میں مداخلت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جو خطے کی سلامتی کیلئے خطرناک نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔