امریکا کا سلامتی کونسل سے غزہ جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ

eAwazآس پاس

امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق منصوبے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج مصر پہنچیں گے۔

مصر کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل، اردن اور قطر بھی جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے غزہ شہر اور رفح پر حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شجاعیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کےلیے 3 مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہو جائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔