امریکا کی بلوچستان، کے پی خودکش حملوں کی مذمت

eAwazآس پاس

امریکا نے پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا بلوچستان، خیبر پختونخوا میں خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلاخوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے تھے۔