امریکا کی بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

eAwazآس پاس

امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔