پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کا فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
واشنگٹن میں جیو نیوز کو انٹرویو میں سلمان صوفی نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا۔