Israel involved in cyber attacks on US officials' iPhones

امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملے، اسرائیل ملوث نکلا

eAwazآس پاس, ورلڈ

امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملے، اسرائیل ملوث نکلا
لندن: اسرائیلی جاسوسی ادارے  این ایس او  نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلیئے۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم این ایس او گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔

رائٹرز نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا تھا تاہم اس کی تصدیق آج امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے بھی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا. اسرائیلی فرم نے اس سال کے شروع میں اس وقت عالمی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا جب بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے اسپائی ویئر کو سیکیورٹی فورسز اور آمرانہ حکومتیں کئی ممالک میں صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔

Israel involved in cyber attacks on US officials' iPhones

Israel involved in cyber attacks on US officials’ iPhones