امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

eAwazآس پاس

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق درآمدات کھلنے پر انٹربینک میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے بڑھ کر 281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 187 پوائنٹس بڑھ کر 44 ہزار 772 پر ہے۔