انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا

eAwazآس پاس

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔