کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔
جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر یک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا۔
آئی ایم ایف کی شرط، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں فارن کرنسی فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آگیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔