انٹونی بلنکن کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار

eAwazآس پاس

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا، پاکستان شراکت داری کو وسعت اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کیلئے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان، امریکا اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والے پاکستانیوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔