اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

eAwazآس پاس

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں ڈالر کی گراوٹ 8 روپے 79 پیسے رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری کا مثبت رجحان

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 217 روپے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 241 پوائنٹس اضافے کے بعد 42485 ہو گیا۔