او آئی سی اجلاس: دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

eAwazآس پاس

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

وانگ ژی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر او آئی سی ممالک کے مؤقف اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔