آئرلینڈ کا بغیر دستاویزات مقیم مہاجرین کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد : آئرش حکومت نے تاریخی اقدام کے تحت 4 سال سے بغیر دستاویزات مقیم مہاجرین کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 3 سال سے مقیم بچوں کو بھی قانونی حیثیت دی جائے گی۔
وہ طالبعلم بھی اس اسکیم کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی۔رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں اس وقت 17 ہزار مہاجرین بغیر دستاویزات کے مقیم ہیں، ہزاروں پاکستانی بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔