اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔