اگر بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہو گی: افغان وزیرِ دفاع

eAwazآس پاس

افغان وزیرِ دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی جانب سے طالبان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی افغان سیکیورٹی فورسز کے ارکان سے ایک تقریر میں کہا کہ افغانستان سے باہر لڑائی مذہبی طور پر منظور شدہ جہاد نہیں، بلکہ جنگ ہے، جسے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے روک دیا ہے۔

محمد یعقوب مجاہد کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی جہاد کے مقصد کے لیے افغانستان سے باہر جاتا ہے تو اسے جہاد نہیں کہا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر امیر مجاہدین جنگجوؤں کو جنگ میں جانے سے روکتے ہیں اور وہ پھر بھی ایسا کرتے ہیں تو یہ جنگ ہے، جہاد نہیں۔