ایرانی صدارتی الیکشن مسعود پزشکیان جیت گئے

eAwazآس پاس

ایرانی صدارتی الیکشن مسعود پزشکیان جیت گئے، انہوں نے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے۔

غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

ایران: صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا

صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔

پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 1979ء کے بعد سے سب سے کم تھا۔

28 جون کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔