ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

eAwazآس پاس

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ایران نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے یکم اکتوبر کے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل نے ناکام حملے کیے۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیلی حملوں میں 4 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تہران، خوزیستان اور ایلام میں ریڈار نشانہ بنائے گئے تھے تاہم فضائیہ کے بروقت اقدام سے بہت کم نقصان پہنچا۔