ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔
اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔
اسرائیل نے صدر سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن، سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
ایران نے جوابی خط میں کہا کہ ایران کا اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔
ایران نے قونصل خانے پر حملے کا اسرائیل کو جواب دیدیا
واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دے دیا۔
ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز سے حملے کیے ہیں، 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رات گئے سائرنز بج گئے، اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز اور میزائلز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل
اسرائیل فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے، ایرانی حملوں میں 1 لڑکی زخمی اور ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
امریکی سیکیورٹی ذرائع نے اردن کی سرحد پر متعدد ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے۔
ادھر برطانیہ نے بھی کئی جنگی اور ری فیولنگ ٹینکر طیارے خطے میں بھیج دیے، برطانوی حکومت کے مطابق طیاروں کو فضائی حملے روکنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔