ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کیلیے سب کچھ کریں گے؛ اسرائیلی وزیرِ اعظم

eAwazآس پاس

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جا سکتے ہیں کہ ایران جوہری طاقت نہ بنے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدید جنگ شروع کر دیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے کیے ہیں جن میں مزید 78 لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہو گئے۔

لبنان میں شہداء کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی بم باری سے مزید 42 فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین بھی زخمی ہو گیا۔