Massive destruction and landslides caused by rains in Brazil; 35 killed

برازیل میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی اور لینڈ سلائیڈنگ ؛ 35 افراد ہلاک

eAwazآس پاس

رازیلیا: برازیل میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ مجموعی طور پر ان بارشوں میں مختلف واقعات میں 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ ہزرا کے قریب افراد کو گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

Massive destruction and landslides caused by rains in Brazil; 35 killed 2

Massive destruction and landslides caused by rains in Brazil; 35 killed 2

برازیل میں بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا گزشتہ پچھلے 5 مہینے میں ہونے والا یہ چوتھا واقعہ ہے جب کہ فروری میں بھی طوفافی بارشوں کے دوران 230 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Massive destruction and landslides caused by rains in Brazil; 35 killed 3

Massive destruction and landslides caused by rains in Brazil; 35 killed