Russia closes its airspace for all British aircraft

برطا نیہ کے تمام طیاروں کیلئے روس نے اپنی فضائی حدود بند کردی

eAwazآس پاس

یوکرین سے جنگ کے تناظر میں برطا نیہ کے تمام طیاروں کیلئے روس نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔

روس کے فضائی ٹریفک ریگولیٹرز نے اعلان کیا کہ روس نے برطانیہ سے منسلک یا برطانیہ میں رجسٹرڈ کسی بھی شخص کی ملکیت، لیز پر یا آپریٹ کئے جانے والے تمام طیاروں پر روسی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 مزید پڑھیں: روسی وزارت دفاع نے یوکرین پر اپنے حملے بڑھانے کا حکم دے دیا

یاد رہے اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ پابندی ماسکو نے جوابی اقدامات کے طور پر لگائی اور اس میں روسی فضائی حدود کے ذریعے ٹرانزٹ پروازیں شامل ہیں۔ ریگولیٹر نے کہا کہ پابندی برطانوی قیادت کے اسی طرح کے روس مخالف فیصلوں کے جواب میں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے جمعرات کو روسی قومی ایئر لائنز ایرو فلوٹ پر اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی تھی، یہ ان پابندیوں کے پیکج کا حصہ تھا جو روس کو یوکرین پر اس کے فوجی حملے کیلئے سزا دینے کیلئے لگائی گئی تھی۔

ریگولیٹر نے مزید کہا کہ روس نے اس اقدام کے بارے میں برطانیہ کے ساتھ مشاورت کرنے کی کوشش کی لیکن اس درخواست کو مسترد کردیا گیا۔

نیوز سورس سماء ٹی وی