بنگلادیش: مسافر ٹرین کی مال بردار ٹرین سے ٹکر، 17 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

eAwazآس پاس

بنگلادیش میں کشور گنج کے علاقے بھیرب کے قریب مسافر ٹرین اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں، نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پٹری سے اترنے والی مسافر ٹرین کی دوبوگیوں میں پھنسے افراد اور لاشیں نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی بوگیوں سے اب تک 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بنگلادیشی ریلوے حکام کے مطابق چٹاگرام جانے والی مال بردار ٹرین کشور گنج کے علاقے بھیرب کے قریب مسافر بردار ٹرین ایگر سندھور ایکسپریس سے ٹکراگئی تھی، حادثے کی تحقیقات کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔