Bangladesh: Boat overturns, 23 dead including women and children, dozens missing

بنگلادیش: کشتی الٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت 23 ہلاک، درجنوں لاپتہ

eAwazآس پاس

بنگلادیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 کے قریب ہندو یاتری سوار تھے، جو مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دریا سے 23 ہندو یاتریوں کی لاشیں نکل لی گئی ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

کشتی الٹنے کا واقعہ شمالی پنچ گڑھ میں بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ظہیر السلام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے یاتری لاپتہ ہے، اس سے متعلق صحیح تعداد بتانا فی الحال مشکل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ کشتی میں 70 کے قریب ہندؤ یاتری سوار تھے، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

بنگلادیش میں کشتی الٹنے کے کئی واقعہ ہر سال رپورٹ ہوتے ہیں، رواں برس مئی میں ایسے ہی ایک حادثے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔