ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔