سیلاب سے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد پر کھڑی فسلیں تباہ ہوگئیں, فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب سے ریاست آسام کے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیلاب کے باعث 5000 سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد جانور بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔