غازی آباد : بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک تیندوے کی موجودگی نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے ۔غازی آباد کے راج نگر کے سیکٹر 13 میں ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کو دیکھا گیا۔تیندوے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تیندوے کا سراغ لگانے کے لیے راج نگر کے علاقے میں ڈیرے ڈال دیے تاہم دو دن گزرنے کے بعد بھی جانور کا کوئی نام و نشان نہیں ملا ۔
تیندوے محکمہ جنگلات کی گرفت میں نہ آنے کے سبب علا قےمیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ عوام کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے دروازے بند رکھیں۔تیندوے کی نقل و حرکت کے بارے میں کوئی حتمی رپورٹ نہ ملنے کے بعد جنگلات کے اہلکاروں نے علاقے میں اس وقت تک رکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔