بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو پتھروں اور ہتھوڑے کی مدد سے تباہ کر دیا۔
بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک چوک پر بنے جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسند ہلہ بول رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو چھڑیوں، پتھروں سے نشانہ نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ ایک شخص کو ہتھوڑے کی مدد سے بھی نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔