بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یومِ آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں؛ جماعتی حریت کانفرنس

eAwazآس پاس

بھارت کے یومِ آزادی کو کشمیری آج یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام سے آج یومِ سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے حریت رہنماؤں کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یومِ آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں۔

حریت رہنماؤں کے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔