تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

eAwazآس پاس

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

تائیوانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔