ٹوکیو: تخت و تاج اور مال و دولت کو ٹھوکر مارنے والی جاپانی شہزادی نے آخر کار اپنے خوابوں کے شہزادے سے بیاہ رچا لیا۔جاپان کی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان میں شادی روایتی رسومات کے بغیر رجسٹرڈ ہوئی۔
ماکو نے عام طور پر شاہی خواتین کو رخصت ہونے پر پیش کی جانے والی بڑی رقم کو ٹھکرا دیا۔ جاپان کے شاہی خاندان کی خواتین کسی عام شہری سے شادی پر نہ صرف تخت وتاج سے محروم ہو جاتی ہیں بلکہ اپنا لقب بھی کھو دیتی ہیں۔