امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے پیچھے ایران کے ملوث نہ ہونے کے شواہد کی تصدیق کرنے کے بعد اب ایران پر حماس کی حمایت کے الزامات لگانا شروع کردیے۔
حماس اسرائیل جنگ سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی حزب اللہ کو تہران کی حمایت حاصل ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل حماس تنازعہ وسیع جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران یا اس کی پراکسیز نے کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا تو واشنگٹن فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔