سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم ہوا۔
ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔
شہداء کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا، ووٹنگ سے پہلے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کینیڈا میں تقریباً دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔
دعائیہ تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کیلئے شرکاء نے نعرے بھی لگائے۔